• news

فلم ’’انگور‘‘ کے ’’بہادر‘‘ معروف بھارتی کامیڈین دیوین ورما انتقال کرگئے

ممبئی (نیٹ نیوز) بھارتی فلموں کے معروف کامیڈین دیوین ورما مہاراشٹر کے شہر پونا میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔ وہ 77 برس کے تھے۔ انہوں نے ہندی کے علاوہ مراٹھی اور بھوجپوری فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ شیکسپیئر کے ڈرامے ’کامیڈ ی آف ایررز‘ پر بننے والی ہندی فلم ’انگور‘ میں ان کی اداکاری کو بیحد سراہا گیا۔ اس میں انہوں نے بہادر کا کردار ادا کیا تھا اور سنجیو کمار جیسے اداکار کے شانہ بہ شانہ کام کیا تھا۔ اس فلم کو معروف نغمہ نگار اور فلم ساز گلزار نے بنایا تھا۔ دیوین ورما کو اس فلم کے لیے بہترین کامیڈین کے اعزاز سے بھی نوازا گیا تھا۔ اس کے علاوہ انہیں ’چور کے گھر کے چور‘ اور ’چوری میرا کام‘ کے لیے بہترین کامیڈین کا فلم فیئر ایوارڈ بھی دیا گیا تھا۔ ’انگور‘ کے علاوہ ان کی یادگار فلموں میں ’چور کے گھر چور،‘ ’چوری میرا کام،‘ ’کھٹا میٹھا،‘ ’بے شرم‘، ’بھولا بھالا‘ ’جدائی،‘ ’تھوڑی سی بے وفائی،‘ ’گول مال،‘ ’رنگ برنگیت  جبکہ تازہ فلموں میں ’دل تو پاگل ہے،‘ ’عشق،‘ ’کیا کہنا،‘ ’دل،‘ ’سلاخیں،‘ ’ہلچل،‘ ’کلکتہ میل‘ وغیرہ شامل ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن