شہر میں متعدد وارداتیں، بند روڈ پر بنک میں 25 لاکھ روپے کی ڈکیتی
لاہور + فیصل آباد (نامہ نگار+ نوائے وقت رپورٹ) لاہور کے مختلف علاقوں میں ڈاکوئوں اور چوروں نے متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے نقد، طلائی زیورات، موبائل فون، گاڑیاں، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ چار ڈاکوؤں نے بند روڈ پر سگیاں پل کے قریب نجی بینک میں گھس کر عملے کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر 25لاکھ روپے لوٹ لئے اور جاتے ہوئے سکیورٹی گارڈ سے گن چھین لی، ڈاکو ایک شہری عبدالرحمن سے موٹر سائیکل چھننے کے بعد ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔ پولیس نے بینک منیجر اور دو سکیورٹی گارڈز کوحراست میں لے لیا ہے۔ڈاکوؤں نے قائد اعظم انڈسٹریل ایریا اے ٹو ٹائون شپ میں ریحان کے گھر گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر 14لاکھ روپے نقد، ڈیفنس بی فیز ٹو کے منظور احمد کے گھر سے 8لاکھ 60ہزار روپے، ڈیفنس اے پی بلاک کے زونیر خان کے گھرسے6لاکھ روپے، جوہر ٹائون بی بلاک میں نویدبخاری کے گھر سے 4لاکھ روپے نقد، طلائی زیورات،موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا۔سول لائن وارث روڈ پر شرافت اور اس کی فیملی سے7لاکھ روپے، ہنجروال ملتان روڈ پر اخلاق اور اس کی فیملی سے 5لاکھ روپے، جوہر ٹائون میں رفیق احمد اورا س کی بیوی سے 4لاکھ روپے، چوہنگ ای ایم آئی سوسائٹی کے سامنے اشفاق اور ا س کی بیوی سے 3لاکھ روپے، نواں کوٹ میں جھگیاں ناگرہ میں نغمان اور اس کی فیملی سے2لاکھ روپے، اقبال ٹائون میں سلمان اور اس کی فیملی سے ایک لاکھ روپے نقد، طلائی زیورات اورموبائل فون لوٹ لئے۔گلشن اقبال نشتر بلاک میں آصف سے 23ہزار، نواب ٹائون ڈی ٹو میں شہزاد ملک اور اس کے کزن سے 7لاکھ روپے،ملت پارک اسلام آباد کالونی میں خالدسے پانچ لاکھ روپے،ٹائون شپ بی ون میں عبدالرحمن سے چار لاکھ روپے، ستو کتلہ میں اقبال حسین سے اڑھائی لاکھ روپے،ماڈل ٹائون سی بلاک میں کاشف سے 50 ہزار،سبزہ زار لیاقت چوک میں عدنان سے دس ہزارروپے، لٹن روڈ میںعلی بٹ سے 65ہزارروپے، مزنگ میں مرزا ناصرسے 22ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لئے۔چوروں نے ڈیفنس بی سے شریف، غالب مارکیٹ سے اقبال، لیا قت آباد سے منور، نواب ٹائون سے صدیق، جنوبی چھائونی سے منطور کی کاریں جبکہ پرا نی انارکلی سے کا مران، ٹائون شپ سے سلیم، ہنجروال سے خالد، اچھرہ سے حمزہ،چو ہنگ سے وقاص، گلشن راوی سے ناصر، وحدت کالونی سے زبیر، شا ہدرہ ٹائون سے بلال، ٹبی سٹی سے عدنان کی مو ٹر سا ئیکلیں چوری ہو گئیں۔ نوائے وقت رپورٹ کے مطابق فیصل آباد کے علاقے غلام محمد آباد میں ڈاکوئوں کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہوگیا جس پر اس کے ورثا نے الائیڈ ہسپتال کے سامنے احتجاج کیا۔