• news

کندیاں: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے آٹھویں جماعت کا طالب علم قتل

کندیاں (نامہ نگار) نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے آٹھویں جماعت کے 13سالہ طالبعلم کو قتل کردیا۔ گورنمنٹ ایلمینٹری سکول ریلوے کالونی کا طالبعلم سہیل شہزاد خان محمد سکول سے بریک کے وقت اپنے گھر محلہ احمد آباد کھانا کھانے آیا تھا۔ سکول واپسی پر دو نامعلوم موٹرسائیکل سوار افراد نے اسے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

ای پیپر-دی نیشن