• news

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کارشید غازی قتل کیس ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت منتقل کرنیکا حکم

اسلام آباد (این این آئی)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ویسٹ نذیر احمد نے پرویزمشرف کیخلاف عبدالرشید غازی قتل کیس کی سماعت کرنیوالے ایڈیشنل اینڈ سیشن جج ویسٹ واجد علی کو پرویز مشرف کے خلاف دہرے قتل کے مقدمے کی سماعت سے روکتے ہوئے حکم دیا ہے کہ عبدالرشید غازی قتل کیس کو ایڈیشنل اینڈ سیشن جج ویسٹ محمد عطا ربانی کو منتقل کردیں۔ واجد علی 6دسمبر کو کیس ایڈیشنل اینڈ سیشن جج کو منتقل کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن