’’دنیا سے ہر قسم کی غلامی کا خاتمہ کیا جائے‘‘ ویٹی کن سٹی میں تاریخی کانفرنس کے دوران اتفاق
ویٹی کن سٹی (نوائے وقت رپورٹ) ویٹی کن سٹی میں تاریخی کانفرنس میں اتفاق کیا گیا ہے کہ دنیا سے ہرقسم کی غلامی کا خاتمہ کیا جائے۔ نجی ٹی وی کے مطابق غلامی کے خلاف کانفرنس کے اعلامئے پر پوپ فرانسس نے بھی دستخط کئے۔ اعلامئے میں کہا گیا کہ دنیا سے غلامی کے خاتمے کیلئے تمام مذاہب پُرعزم ہیں۔