• news

آلودگی کیس: کیا خیبر پی کے حکومت دھرنوں میں مصروف ہے جو رپورٹ جمع نہیں کرائی: سپریم کورٹ

اسلام آباد (نوائے وقت) سپریم کورٹ نے ماحولیاتی آلودگی کیس کی سماعت میں اظہار برہمی کرتے ہوئے وفاق اور خیبر پی کے حکومت سے ایک ماہ میں جواب طلب کر لیا ہے۔ عدالت نے آبزرویشن دی ہے کہ کیا خیبر پی کے حکومت دھرنوں میں مصروف ہے جس کے باعث رپورٹ نہیں جمع کرائی گئی؟ وفاق اور خیبر پی کے حکومت کی جانب سے عدالتی احکامات کے باوجود رپورٹ جمع نہ کرائی گئی جبکہ صوبہ سندھ، پنجاب اور بلوچستان کی جانب سے رپورٹس جمع کرائی گئیں۔ جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ خیبر پی کے حکومت کسی بھی مقدمے میں جواب نہیں دیتی چیف سیکرٹری کو بلا کر توہین عدالت کا نوٹس جاری کریں گے۔ 

ای پیپر-دی نیشن