کینیا : منشیات سمگلنگ میں ملوث پاکستانی بھارتی شہریوں سمیت مطلوب سمگلررہا
نیروبی(آن لائن)کینیا میں منشیات کی تجارت میں ملوث چار انتہائی اہم مبینہ سمگلروں کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے۔ یہ چاروں ملزمان کینیا سے اپنی امریکہ ملک بدری کے انتظار میں تھے۔ نیروبی سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق ان ملزمان میں سے دو کا تعلق کینیا سے ہے، ایک کا بھارت سے جبکہ چوتھا ایک پاکستانی شہری ہے۔ انہیں نومبر میں گرفتار کیا گیا تھا۔