عمران دوسرے شہر بند کرنے کی بات کرتے ہیں، پشاور کی نہیں: شرمیلا فاروقی
لاہور (آئی این پی) وزیراعلیٰ سندھ کی مشیر شرمیلا فاروقی نے کہا ہے کہ عمران خان پاکستان کے تمام شہروں کو بند کرنے کی بات تو کرتے ہیں لیکن پشاورکی بات نہیں کرتے، پاکستان کسی ایک شخص کا نہیں بلکہ 18کروڑ عوام کا ملک ہے اور کسی کی مجال نہیں کہ وہ اُسے بند کر سکے۔