پولیس میں فوج والا کلچر نہیں چاہتا، اصلاحات کے لئے سوا26 کروڑ ڈالر جاری کئے جائیں: اوباما
واشنگٹن (اے این این + رائٹرز) امریکی صدر باراک اوباما نے کہا ہے کہ پولیس کی بہتر تربیت اس پر عوام کے اعتماد کو بحال کرنے اور انہیں 50 ہزار باڈی کیمروں سے لیس کرنے کیلئے کانگریس26 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی رقم جاری کرے ۔انہوں نے یہ درخواست ریاست میسوری کے شہر فرگوسن میں مظاہروں کے ایک ہفتے بعد کی ہے۔ صدر اوباما نے پولیس کی کارکردگی بڑھانے کیلئے ایک ٹاسک فورس قائم کرنے کا بھی اعلان کیا۔ کانگریس کی منظوری سے ملنے والی رقم آئندہ تین سال کے دوران خرچ کی جائیگی۔