طبی عملے کی مجرمانہ غفلت....تھیلیسیمیا کے مریض 15 بچوں کو ایڈز میں بھی مبتلا کر دیا
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) طبی عملے نے مجرمانہ غفلت برتتے ہوئے تھیلیسیمیا کے مریض 15 بچوں کو بیٹھے بٹھائے ایڈز میں مبتلا کر دیا۔ اطلاعات کے مطابق بچے بغیر سکریننگ خون لگا دیئے جانے پر ایڈز کے وائرس کا شکار ہوئے۔ جان بلب ان بچوں میں ایچ آئی وی ایڈز کے نمونے مثبت نکلے۔ ان میں 7 بچوں کا تعلق لاہور سے اور 8 کا اسلام آباد سے ہے۔ تھیلیسیمیا فاﺅنڈیشن نے زیرعلاج بچوں کی سکریننگ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ نجی ٹی کی رپورٹ کے مطابق تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کو مختلف بلڈ بنکوں سے خون لے کر بغیر سکریننگ کے لگا دیا گیا۔ اسی حوالے سے وائس چانسلر پمز ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا ہے کہ اس مجرمانہ غفلت کے ذمہ داروں کو موت کی سزا دی جانی چاہئے۔ متاثرہ بچوں کا مکمل علاج فری ہو گا۔
بچے/ ایڈز