جنرل راحیل کے واشنگٹن میں طویل قیام کے پیچھے خفیہ محرکات کا تاثر درست نہیں: امریکہ
واشنگٹن (آئی این پی) امریکی محکمہ خارجہ نے جنرل راحیل شریف کے امریکہ میں طویل قیام کے پیچھے خفیہ محرکات کے تاثر کو مستردکردیا ۔امریکی محکمہ خارجہ کی ڈپٹی ترجمان میری ہارف نے واشنگٹن میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ آرمی چیف جنرل راحیل جب دو ہفتے پہلے آئے تو وزیر خارجہ جان کیری ملک سے باہر تھے، جس پر دونوں جانب سے 30 نومبر کو ملاقات طے کی گئی۔انہوں نے کہا کہ جنرل راحیل جب امریکہ آئے تو سیکرٹری کیری یورپ کے دورے پر تھے۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ پاکستان میں سنگین سکیورٹی صورتحال کے باوجود آرمی چیف ملک سے اتنا عرصہ دور کیوں رہے تو میری نے جواب دیا کہ میں اس پر کوئی تبصرہ نہیں کر سکتی۔