• news

قومی انڈر 19 ٹیم کینیا چلی گئی

لاہور ( سپورٹس رپورٹر) کینیا کے خلاف سیریز میں کھیلنے کے لئے قومی انڈر 19 ٹیم نیروبی روانہ ہو گئی۔ قومی ٹیم 4 سے 12 دسمبر تک کینیا کی انڈر 19 ٹیم کے خلاف پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز میں حصہ لے گی۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی کی سربراہی میں قائم پی سی بی کی جونیئر سلیکشن کمیٹی کی جانب سے اعلان کردہ ٹیم کا کپتان سعود شکیل کو بنایا گیا ہے جبکہ عمران رفیق ان کے نائب ہونگے ۔ قومی ٹیم 12 دسمبر کو وطن واپس لوٹ آئے گی۔

ای پیپر-دی نیشن