پاکستان ڈیف کرکٹ ٹیم واہگہ کے راستے بھارت چلی گئی
لاہور ( سپورٹس رپورٹر) تین میچوں کی سیریز میں شرکت کے لئے پاکستان ڈیف ٹیم ذکا احمد کی قیادت میں گذشتہ روز واہگہ بارڈر کے راستے بھارت روانہ ہو گئی۔ سیریز میں دو ٹی ٹونٹی اور ایک ون ڈے میچ کھیلا جائیگا۔ ٹیم کے کپتان ذکا احمد کا کہنا تھا کہ پوری تیاریوں کے ساتھ جارہے ہیں۔ ٹرافی جیت کر وطن واپس لوٹیں گے۔سہولیات کی عدم دستیابی کے باوجود سیریز کے لئے بھرپور محنت کی ہے اور وہ کامیابی کے لئے پر عزم ہیں۔