لاپتہ افراد کیس : پشاور ہائیکورٹ نے 5 افراد سے متعلق رپورٹ طلب کرلی
پشاور (نوائے وقت نیوز) لاپتہ افراد کیس کی پشاور ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس مظہر عالم اور جسٹس اختر شاہ نے سماعت کی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ سوات کے واجد علی سمیت 5 افراد سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے۔ واجد علی سوات کے حراستی مرکز سے نہیں منتقل کیا گیا۔ معلوم کیا جائے کہ واجد علی کہاں ہے؟