افغان موبائل سمز کیس‘ پشاور ہائیکورٹ نے 5 سال کا ریکارڈ طلب کرلیا
پشاور (بیورو رپورٹ) پشاور ہائیکورٹ نے افغان موبائل فون سموں سے متعلق کیس میں پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی سے گزشتہ پانچ سال کا ریکارڈ طلب کرلیا کہ اس دوران کتنی موبائل سم ایشو کی گئیں، ان میں کتنی افغان اور کتنی غیر رجسٹرڈ سمیں تھیں اور اس مد میں کتنا ٹیکس وصول کیا گیا۔ پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس مظہر عالم میاں خیل اور جسٹس سید افسر شاہ پر مشتمل دورکنی بنچ نے عاطف حلیم و دیگر فرنچائز ڈیلروں کی طرف سے دائر رٹ کی سماعت کی۔