• news

طالبان ، داعش ایک ہیں، دہشت گردی کچلنے کے لئے پاکستان کی مدد کر رہے ہیں: سفیر یورپی یونین

اسلام آباد (آن لائن + آئی این پی) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کے اجلاس میں یورپی یونین کے سفیر وگ مارک نے کہا ہے کہ طالبان اور داعش ایک ہی ہیں، دہشت گردی کو کچلنے کیلئے پاکستان کی ہرممکن مدد کررہے ہیں، داعش یورپ سے جنگجوئوں کو بھرتی کر رہی ہے جو تشویش کی بات ہے، مسئلہ کشمیر سمیت بھارت کے ساتھ دیگر معاملات پر بھی مذاکرات ہونے چاہیئں، چیئرمین کمیٹی اویس لغاری نے پاکستان کو جی ایس پی پلس کا درجہ دینے پر یورپی یونین کا شکریہ ادا کیا۔ یورپی یونین کے سفیر نے کہاکہ پاکستان اور یورپی یونین 5سے 11 بلین ڈالر کے منصوبوں پر کام کررہے ہیں جن میں جمہوریت سلامتی انسانی حقوق کے شعبوں سماجی و اقتصادی تعلقات تجارت سرمایہ کاری توانائی اور گورننس کے شعبوں میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون جاری رہیگا۔ انہوں نے یورپی یونین کے 2015ء میں وزراء اعظم سطح کے اجلاس کے انعقاد کی اُمید ظاہر کی ہے، پاکستانی ہنرمندوںکیلئے بلوکارڈ سکیم جاری کی ہے جس میں کئی پاکستانی یورپ میں محنت مزدوری کر رہے ہیں ، یورپ پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی حصہ دار ہے، پاکستان میں جمہوریت کی مضبوطی کا خیرمقدم کرتے ہیں اور اس کیلئے تعاون جاری رہے گا، قدرتی آفات سمیت آئی ڈی پیز کے ساتھ ہمارا تعاون جاری رہے گا،2013ء کے انتخابات شفاف اور قابل قبول انتخابات تھے، انتخابی اصلاحاتی کمیٹی نے کام شروع کردیا ہے جو ایک خوش آئندبات ہے ،ایل او سی اور ورکنگ باونڈی پر کشیدہ صورتحال پر تشویش ہے، پاکستان افغانستان تعلقات میں بہتری کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن