• news

7 ارب روپے کے واجبات‘ پی ایس او نے پی آئی اے کو فیول کی فراہمی کر دی

کراچی (رپورٹ شہزاد چغتائی) 7 ارب روپے کے واجبات کی عدم ادائیگی پر پاکستان سٹیٹ آئل نے پی آئی اے کے طیاروں کو جیٹ فیول کی فراہمی میں کمی کردی جس کے باعث پی آئی اے کی کراچی سے اسلام آباد اور دبئی کی پروازوں میں تاخیر ہوئی لیکن پی آئی اے نے متبادل ذرائع سے جیٹ کا بندوبست کرکے صورتحال پر قابو پا لیا اور پی ایس او کو 7 کروڑکی جزوی ادائیگی کردی جس کے بعد پی ایس او نے سپلائی بحال کردی۔ ذرائع نے بتایاکہ پی ایس او نے آئل ریفائنرگی کے دبائو کے باعث جیٹ فیول کی سپلائی روکی۔ آئی ریفائرنری کے پی ایس او پر 25 ارب روپے کے واجبات ہیں۔ پی آئی اے کے ذرائع نے بتایا ہے کہ قومی فضائی کمپنی تسلسل کے ساتھ پی ایس او کو ادائیگی کررہی ہے ۔ قومی فضائی کمپنی 26 ارب کے واجبات 7 ارب تک لے آئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن