صدر نے ملائیشین نیوی کے سربراہ کو نشان امتیاز دینے کی منظوری دیدی
اسلام آباد (آن لائن) صدر ممنون حسین نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر ملائیشیا کی رائل نیوی کے سربراہ ایڈمرل تان سری عبدالعزیز جعفر کو نشان امتیاز (عسکری) دینے کی منظوری دی ہے۔ یہ بات بدھ کو ایوان صدر کی طرف سے جاری اعلامیہ میں بتائی گئی۔