غداری کیس : شوکت عزیز اور دیگر کو شریک ملزم بنانے کا حکم وفاقی حکومت نے خصوصی عدالت سے 2 ہفتے کا وقت مانگ لیا
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) مشرف غداری کیس میں وفاقی حکومت نے خصوصی عدالت سے 2 ہفتے کا وقت مانگ لیا۔ خصوصی عدالت نے شوکت عزیز‘ سابق جج عبدالحمید ڈوگر اور زاہد حامد کو شریک ملزم بنانے کا حکم دیا تھا۔ درخواست میں م¶قف اختیار کیا گیا کہ شریک ملزموں کے بارے میں عدالتی حکم پر قانونی مشاورت جاری ہے۔ مشرف کے خلاف شہادت مکمل ہو چکی ہے۔ آئینی اور قانونی پہلو¶ں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ غداری کیس کی سماعت 9 دسمبر کو ہو گی۔
غداری کیس