طاہر القادری کی انجیوگرافی منگل کو ہیوسٹن میں ہوگی مشرف کا ٹیلیفون خیریت دریافت کی
لاہور (خصوصی نامہ نگار) عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری کی منگل کے روز ہیوسٹن میں انجیو گرافی ہو گی ۔ طاہر القادری کے کنسلٹنٹ ڈاکٹر منصور کے مطابق بلڈ پریشر نارمل کرنے کےلئے جمعہ ہفتہ اتوار تین دن درکار ہونگے۔ سوموار کو مکمل طبی معائنہ ہو گا اور منگل کو انجیو گرافی متوقع ہے۔ عوامی تحریک کے ترجمان کے مطابق طاہر القادری دبئی میں 15گھنٹے قیام کے بعد گزشتہ روز ہیوسٹن کےلئے روانہ ہوئے۔ دبئی ائرپورٹ پہنچنے کی خبر ملنے پر وہاں مقیم پاکستانیوں کی بڑی تعداد ائر پورٹ کے باہر جمع ہو گئی تاہم طبیعت کی خرابی کے باعث سربراہ عوامی تحریک ان سے نہ مل سکے۔ مزید برآں این این آئی کے مطابق آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ و سابق صدر پرویز مشرف نے ڈاکٹر طاہر القادری سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے ان کی خیریت دریافت کی۔
طاہر القادری