• news

نابینا افراد کو مطالبات تسلیم کرنیکی یقین دہانی‘ افسوسناک واقعہ پر معذرت کرتا ہوں : شہباز شریف

لاہور(خصوصی رپورٹر) وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف سے ےہاں پاکستان بلائنڈ اےسوسی اےشن کے جنرل سےکرٹری عامر اشرف کی قےادت مےں نابےنا افراد کے وفد نے ملاقات کی۔ وزےراعلیٰ محمد شہبازشرےف نے پاکستان بلائنڈ اےسوسی اےشن کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا نابےنا افراد معاشرے کے ہر فرد کی خصوصی توجہ اور محبت کے مستحق ہےں۔ گذشتہ روز پےش آنے والے افسوسناک واقعہ پر دلی دکھ ہوا۔ مےں انتظامےہ اور پولےس کی جانب سے آپ کے ساتھ پےش آنےوالے افسوسناک واقعہ پر معذرت کرتا ہوں۔ اےسا افسوسناک واقعہ کسی صورت پےش نہےں آنا چاہےے تھا۔ متعلقہ وزرائ، سےکرٹرےز، انتظامی و پولےس افسران کی ذمہ داری تھی وہ اےسے واقعہ کو رونما ہونے سے روکنے کےلئے ہر اقدام اٹھاتے لےکن معاملے کو مس ہےنڈل کےا گےا جس پر جتنا بھی افسوس کےا جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا مےں گذشتہ روز قطر کے دورے پر تھا لےکن جونہی مجھے اس افسوسناک واقعہ کی اطلاع ملی مےں نے فوری طورپر نوٹس لےتے ہوئے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا حکم دےا۔ انہوں نے کہا محکمہ سپےشل اےجوکےشن اور سوشل وےلفےئر ڈےپارٹمنٹ کے وزراءاور سےکرٹری صاحبان کو اس ضمن مےں پاکستان بلائنڈ اےسوسی اےشن کے عہدےداران سے فی الفور رابطہ کرنا چاہےے تھا اور ان سے بات چےت کرکے معاملے کو حل کرنے کےلئے اقدامات اٹھانے چاہےے تھے لےکن مجھے افسوس ہے متعلقہ محکموں اور افسروں نے ذمہ داری پوری طرح نہےں نبھائی اور ےہ افسوسناک واقعہ پےش آےا۔ پولےس اور انتظامےہ کی جانب سے بھی معاملے کو مس ہےنڈل کےا گےا، جو بھی نابےنا افراد کے ساتھ پےش آنے والے افسوسناک واقعہ مےں ملوث ہوا اس کو کڑی سزا ملے گی۔ وزےراعلیٰ نے نابےنا افراد کے مطالبات کے حل کےلئے بروقت بات چےت نہ کرنے پر برہمی کا اظہارکرتے ہوئے کہا اےسے واقعہ کی روک تھام کےلئے انتظامےہ کو فوری طورپر حرکت مےں آنا چاہےے تھا اور ےہ معاملہ اچھے طرےقے سے حل کےا جاسکتا تھا لےکن مجھے انتظامےہ اور پولےس کے روےے سے ماےوسی ہوئی ہے۔ وزےراعلیٰ نے نابےنا افراد کو ان کے مطالبات کے حل کی ےقےن دہانی کراتے ہوئے ہداےت کی متعلقہ وزرائ، چےف سےکرٹری اور متعلقہ محکموں کے سےکرٹرےز تمام مطالبات کا جائزہ لےکر 24گھنٹے مےں رپورٹ پےش کرےں۔ پاکستان بلائنڈ اےسوسی اےشن کے عہدےداران نے مسائل کے حل کےلئے ےقےن دہانی اور ان کے مسائل پر ہمدردانہ غور کرنے پر وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شرےف کا خصوصی طورپر شکرےہ ادا کیا۔ مزید براں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے یورپین پارلیمنٹ کے رکن اور وائس چیئر برائے ڈویلپمنٹ کمیٹی نرج ڈیوا نے ملاقات کی۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، سکل ڈویلپمنٹ اور پینے کے صاف پانی کے شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال ہوا۔ ممبر یورپین پارلیمنٹ کی جانب سے پنجاب میں پینے کے صاف پانی اور سکل ڈویلپمنٹ کے شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا گیا۔ وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے رکن یورپین پارلیمنٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا جی ایس پی پلس کا درجہ ملنے کے بعد پاکستان میں سکل ڈویلپمنٹ کے شعبے میں ترقی کی نمایاں گنجائش موجود ہے۔ پنجاب حکومت سکل ڈویلپمنٹ میں یورپین پارلیمنٹ کے تعاون کا خیرمقدم کرے گی۔ نرج ڈیوا نے کہا پنجاب حکومت کے ساتھ سکل ڈویلپمنٹ اور پینے کے صاف پانی کے حوالے سے ہرممکن تعاون کیا جائے گا۔

شہباز شریف



ای پیپر-دی نیشن