پاکستان کرکٹ ٹیم 50 ٹی ٹونٹی میچ جیتنے والی پہلی ٹیم بن گئی
دبئی (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان کرکٹ ٹیم 50 ٹی ٹونٹی جیتنے والی دنیا کی پہلی ٹیم بن گئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم نے مجموعی طور پر 84 ٹی ٹونٹی میچز کھیلے جن میں سے 50 جیتے اور 32 ہارے۔ سرفراز احمد بڑی انفرادی اننگز کھیلنے والے پہلے پاکستانی وکٹ کیپر بن گئے۔ اس سے پہلے کامران اکمل 73 رنز بنا کر انفرادی ٹی ٹونٹی اننگز کے مالک تھے۔