• news

اسحاق ڈار کا نثار سے رابطہ، تحریک انصاف سے مذاکرات کی بحالی کا فیصلہ

اسلام آباد(آن لائن) حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان لفظی جنگ کے بعد  حکومت نے بالآخر ایک بار پھر تحریک انصاف کے ساتھ  مذاکرات کی بحالی کا فیصلہ کر لیا ہے، وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے چودھری نثار سے ٹیلی فونک  رابطہ کیا ہے۔ وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے سینئر صحافیوں  سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ  ان کا وزیر  خزانہ  اسحاق ڈار سے ٹیلی فونک  رابطہ ہوا  جس میں تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات کی بحالی  کا فیصلہ کیا ہے۔ اس طرح  کی خواہش کا اظہار  دوسری جانب  سے بھی ہوا ہے۔ چونکہ  وزیراعظم بیرون  ملک  دورے پر ہیں  تاہم انہیں  بھی مذاکرات  سے متعلق رپورٹ  دے دی گئی ہے۔ حکومت تحریک انصاف  کے ساتھ  کھلے دل  سے مذاکرات  کرنا چاہتی ہے،  پہلے بھی حکومت  نے نہیں تحریک انصاف کی جانب سے مذاکرات  معطل کئے گئے تھے۔

ای پیپر-دی نیشن