• news

کراچی کا مسئلہ سیاسی ہے، حل بھی سیاسی نکالنا ہو گا: کور کمانڈر

کراچی (آن لائن) کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کا کہنا ہے کہ 60 ہزار شہری اب تک دہشت گردی کا نشانہ بن چکے، کراچی کے مسائل جادو کی چھڑی سے حل نہیں ہونگے، شہر سے دہشت گردوں کا قلع قمع کرکے دم لیں گے۔ دفاعی نمائش آئیڈیاز 2014 کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید کا کہنا تھا کہ کراچی گزشتہ 2 عشروں سے تشدد کا گڑھ بنا ہوا ہے تاہم دہشت گردی کے خلاف آپریشن بلا امتیاز جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کا بھی صفایا کیا جائے گا، شہر کا مسئلہ سیاسی ہے اور اس کا حل بھی سیاسی طریقے سے ہی نکالا جا سکتا ہے۔ بہتر انٹیلی جنس اور آپس میں مضبوط رابطے سے کئی دہشت گرد گروہوں کو ختم کیا۔

ای پیپر-دی نیشن