• news

ساہیوال: وکیل نے قانونی نکتہ پر طیش میں آ کر سول جج کو کتاب دے ماری

ساہیوال (نامہ نگار) وکیل نے کسی قانونی نکتہ پر طیش میں آکر سول جج کو کتاب دے ماری۔ تفصیلات کے مطابق بلال سعید سول جج عظیم ناصر کی عدالت میں کسی کیس کے سلسلہ میں بحث کر رہے تھے کہ اسی دوران وہ طیش میں آگئے اور کتاب جج کی طرف پھینک دی تاہم وہاں پر کھڑے لوگوں نے بیچ بچائو کر دیا۔ واقعہ کے بعد سول جج فوری طور پر ڈسٹر کٹ اینڈ سیشن جج کے پاس چلے گئے۔

ای پیپر-دی نیشن