• news

چیچنیا: مجاہدین کا سرکاری عمارت پر حملہ‘ طویل جھڑپ‘ 10 پولیس اہلکار ہلاک‘ 9 حملہ آور مارے گئے

ماسکو (بی بی سی+ اے ایف پی+ رائٹرز) روس کے سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ چیچنیا کے دارالحکومت گروزنی میں مجاہدین نے سرکاری عمارت پر ہلہ بول دیا، طویل جھڑپ ہوئی، 10 پولیس اہلکار جبکہ جھڑپ میں 9حملہ آور بھی مارے گئے، 28 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ چیچنیا کے رہنما رمضان قدیروف کا کہنا ہے کہ 3 ٹریفک اہلکار اس وقت ہلاک کیے گئے جب انہوں نے گاڑیوں میں سوار مسلح افراد کو روکنے کی کوشش کی۔ حکام کا کہنا ہے کہ مسلح افراد بعد میں مقامی میڈیا کی عمارت میں داخل ہو گئے اور پھر سکول میں پناہ لے کر فائرنگ کرتے رہے ۔ پولیس نے محاصرہ کر لیا۔ فورسز نے عمارت کو گھیرے میں لے رکھا ہے اور مسلح افراد اسی عمارت میں موجود ہیں۔ گروزنی سے آنے والی تصاویر میں عمارت کے قریب سے دھواں اٹھتا دیکھا جا سکتا ہے۔ اطلاعات کے مطابق مسلح افراد کا عمارت میں داخل ہونے کے بعد فائرنگ کی آوازیں آئیں۔ روسی نیشنل ریٹی ٹیررزم کمپنی کے ترجمان نے تصدیق کی 28 پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں، حملہ آور کے پاس بھاری ہتھیار ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن