• news

پاکستان میں اقلیتوں کے خلاف حملوں اور عورتوں کے قتل پر تشویش ہے:سفیر یورپی یونین

اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان میں یورپی یونین کے سفیر لارس گنر وگ مارک نے کہا ہے پاکستان میں نیشنل ہیومن رائٹس کمیشن کے قیام کا عمل شروع ہو چکا ہے تاہم یورپی یونین کو پاکستان میں مذہبی اقلیتوں شیعہ، ہندوئوں اور عیسائوں کے خلاف ہونے والے حملوں اور عورتوں کے قتل پر تشویش ہے۔ مبصر گروپ نے 2013ء میں پاکستان میں عام انتخابات کی نگرانی کی تھی اور انہیں قابل قبول قرار دیا تھا، البتہ بے قاعدگیوں کا تذکرہ بھی کیا۔

ای پیپر-دی نیشن