عمران کی سول نافرمانی کو کسی نے نہ مانا، ملک بند کرانے کا بھی یہی حال ہوگا: کائرہ
گو جرانوالہ (نمائندہ خصو صی+ نامہ نگار) پیپلز پارٹی کے مر کزی رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اور حکو مت کے درمیان جاری کشمکش ملک کیلئے نقصان دہ ہے، عمران خان کی سول نافرمانی تحریک کو ان کے اپنے لوگوں نے نہیں مانا تھا، ملک بند کرانے کے اعلان کا بھی یہی حال ہوتا نظر آرہا ہے۔ نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی چاہتی ہے کہ الیکشن مقررہ ٹائم پر آئین کے مطابق ہوں اور کوئی غیر آئینی غیر قانونی کا م نہ ہو لیکن مسلم لیگ مذاکرات میں تا خیر کر کے بیڑہ غرق کر نے پر تلی ہوئی ہے ان کا کہنا تھا کہ حکومت کا دل نہیں چاہ رہا کہ پی ٹی آئی کے سا تھ مذاکرات ہوں بلکہ ان کی کو شش ہے کہ عمران خان کمزور ہو کر احتجاج سے جائیں لیکن عمران خان اپنی طا قت بچانے کیلئے اثر انداز ضرور ہو ں گے جس کا نقصان ملک کو ہو گا ان کا کہنا تھا کہ ناکامی یا کامیابی یہ کسی کی فتح نہیں ہونی چا ہیے بلکہ اس کا سیاسی حل ڈھونڈنا چاہیے پی ٹی آئی کی جا نب سے دکا نیں سڑکیں بند کروانے پر حکومت بھی پوری طرح نبٹنے کیلئے تیار ہے جو ملک اور حکومت دونوں کیلئے فائدہ مند نہیںقمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کی سول نافرمانی تحریک بری طرح پٹ چکی ہے پلان سی کا بھی یہی حال ہو تا نظر آرہا ہے قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ حکو مت اور تحریک انصاف کو چاہئے کہ جلد ازجلد مذاکرات کے ذریعے مسائل کا حل نکا لیںملک سڑکو ں پر احتجاج کا متحمل نہیں کائرہ نے کہا کہ صفدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کے درمیان کوئی اختلاف نہیں بے بنیاد افواہیں پیپلز پارٹی کے دشمن عناصر پھیلا رہے ہیں شہید جمہوریت ذوالفقار علی بھٹو کے عدالتی قتل کے بعد یہی لوگ محترمہ بے نظیر بھٹو شہید اور پارٹی کے دیگر رہنمائوں کے درمیان نفاق اور اختلافات کی جھوٹی افواہیں پھیلاتے رہے ہیں میڈیا اور عوام کو تھر میں بچوں کی اموات تو نظر آتی ہیں لیکن پنجاب کے ہسپتالوں میں آکسیجن اور ادویات کی کمی سے ہونیوالے معصوم بچوں کی ہلاکتوں کی جانب سے کسی کا دھیان نہیں جاتا ہے پیپلز پارٹی سندھ کی حکومت پنجاب حکومت اور خیبر پی کے کی حکومت سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری کے درمیان قائم علی شاہ حکومت پر کوئی مسئلہ درپیش نہیں حکومت موجودہ بحران کے حل کیلئے عمران خان کے جائز مطالبات کو تسلیم کرے۔ عمران خان کی جانب سے پاکستان بند کرنے کی ڈیڈ لائن دینا افسوس ناک ہے وہ عمران خان اور حکومت کے درمیان مصالحت کرانے کو پہلے کی طرح اب بھی تیار ہیں انہیں مستقبل قریب میں الیکشن ہوتے نظر نہیں آ رہے ہیں نہ ہی حکومت کے جانے کا خطرہ ہے۔