قومی اسمبلی:حکومتی ارکان کے سامنے آفتاب شیخ کی’’ بے بسی‘‘ مانیٹر کی ضرورت
قومی اسمبلی ساتویں روز بھی اجلاس ارکان کی عدم دلالچسپی کا شکار ہونے کی وجہ سے ’’نشتند ،گفتند برخواستند ‘‘کی عملی تصویر بنا رہا ،وزیر اعظم محمد نواز شریف کی بیرون ملک موجودگی کے باعث وزراء اور حکومتی ارکان ایوان سے غائب رہتے ہیں ۔ وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب جو مسلم لیگ (ن)کے چیف وہپ ہیں ’’ حکومتی ارکان کے سامنے بے بس دکھائی دیتے ہیں جب مسلم لیگ (ن) اپوزیشن بنچوں پر بیٹھتی تھی تو چوہدری نثار علی خان اپنے ارکان کی حاضری کو یقینی بنانے کے ان کی حاضری کا ریکارڈ تیار کرتے تھے اور اس کی ایک نقل پارٹی کے صدر میاں محمد نواز شریف کو بھجواتے تھے ،غیر حاضر ارکان کی سرزنش کی جاتی تھی لیکن ایسا دکھائی دیتا ہے حکومتی ارکان اس حد تک خود سر ہو گئے ہیں اب وہ کسی کی پروا نہیں کرتے ،حکومتی ارکان کی حاضری کو یقینی بنانے کے لئے دوبارہ چودھری نثار علی خان کو ’’مانیٹر‘‘ کے فرائض سنبھالنے پڑیں گے ،جمعرات کو وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان خاصی دیر تک اپنے چیمبر میں آن دی ریکارڈ اور آف دی ریکارڈ محفل سجائی۔