پاکستان کا شمالی وزیرستان میں امریکی ڈرون حملے پر شدید احتجاج
اسلام آباد (آئی این پی+ آن لائن)پاکستان شمالی وزیرستان میں امریکی ڈرون حملے کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے ڈرون حملوں کوملکی سلامتی و خود مختاری کی خلاف ورزی قراردیا ہے اور کہاہے کہ یہ فائدے کے بجائے نقصان پہنچا رہے ہیں ، امریکہ ڈرون حملے فوری طور پر بند کرے۔ جمعرات کو دفتر خارجہ کی ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہم شمالی وزیرستان کے علاقہ مڈہ خیل میں ہونے والے امریکی ڈرون حملے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں ۔