ناسا کے چھوڑے گئے خلائی جہاز ‘‘اورین‘‘ کی ساڑھے 4 گھنٹے بعد زمین پر واپسی
کیلیفورنیا (نوائے وقت رپورٹ) ناسا کی جانب سے چھوڑے گئے اورین کیپسول کی زمین پر واپسی ہو گئی۔ اورین کو تجرباتی طور پر صبح 7 بجکر 5 منٹ پر خلا میں انسان کے بغیر بھیجا گیا تھا۔ خلائی کیپسول فلوریڈا سے روانہ کیا گیا اور ساڑھے چار گھنٹے بعد بحر الکاہل میں جا گرا جو کیلیفورنیا کے مغربی ساحل سے ہزار کلومیٹر دور ہے۔ اورین کیپسول نے ساڑھے چار گھنٹے میں زمین کے دو چکر لگائے اور اپنا سفر طے کیا۔ اورین کیپسول نے جمعرات کو تین بار پرواز کرنے کی کوشش کی تھی تاہم اس کی حتمی پرواز جمعہ کے روز کیپ کنیورل سے ہوئی۔ اورین کیپسول 3036 میل فی گھنٹے کی رفتار سے سمندر میں آ گرا۔