’’ اعلان ہوتے ہی عملدرآمد ‘‘ کیڈٹ کالج قلعہ سیف اﷲکے 23طلبا اور 5اساتذہ کو لیپ ٹاپ مل گئے
لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ کی خصوصی ہدایت پر پنجاب کے دورے پر آئے کیڈٹ کالج قلعہ سیف اﷲ بلوچستان کے 23طلبا اور 5اساتذہ کو لیپ ٹاپ دے دئیے گئے ہیں۔ طلبا نے وزیراعلیٰ سے ملاقات میں پنجاب حکومت کی لیپ ٹاپ سکیم کو شاندار اقدام قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ایسی سکیم بلوچستان اور دیگر صوبوںمیں بھی ہونی چاہیے جس پر وزیراعلیٰ نے پنجاب کے دورے پر آئے کیڈٹ کالج قلعہ سیف اﷲکے طلبا اور اساتذہ کو لیپ ٹاپ دینے کا اعلان کیا اور سیکرٹری ہائر ایجوکیشن عبداﷲسنبل کو ہدایت کی کہ رات تک لیپ ٹاپ طلبا اور اساتذہ کو فراہم کئے جائیں۔