• news

سندھ حکومت کی جانب سے الطا ف حسین یونیورسٹی کیلئے بحریہ ٹائو ن کو 50 ایکڑ اراضی عطیہ

کراچی ( پ ر) ملک ریاض حسین چیئر مین بحریہ ٹائون کے کراچی اور حیدر آباد میں الطاف حسین کے نام پر یونیورسٹی بنانے کے اعلان کے بعد گذشتہ روز سندھ حکومت نے سابق صدر آصف علی زرداری کی خصوصی ہدایات پر 50 ایکڑ اراضی لطیف آباد حیدر آباد میں یونیورسٹی کو دینے کا اعلان کیا ہے ۔ وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی گورنر سندھ سے خصوصی ملاقات میں اس پیغام کو پہنچایا گیا جس کے بعد گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے کراچی اور حیدر آباد میں یونیورسٹیز بنانے کے ملک ریاض حسین کے اقدام کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔ آصف علی زرداری نے ہدایت دی ہے کہ یونیورسٹی کے چارٹر کی منظوری کیلئے پیر کو سندھ اسمبلی میں قرارداد بھی پیش کی جائے گی ۔

ای پیپر-دی نیشن