• news

سمبڑیال اور نواحی دیہات میں سوئی گیس کی بندش سے عوام سراپا احتجاج

سمبڑیال (نامہ نگار) سمبڑیال وگردونواح میں سوئی گیس کی بندش، گھروںکے چولہے ٹھنڈے ہونے سے عوام سراپا احتجاج بن گئے۔ تفصیلات کے مطابق سمبڑیال اور ملحقہ موضع جیٹھی کے ، بھوپالوالہ میں سوئی گیس کی بندش نے عوام کی زندگی اجیرن بنا کر رکھ دی ہے ،گیس کی بدترین بندش سے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑگئے، سکولوں،کالجز، دفتر اور فیکٹریز جانے والے افراد ناشتہ کئے بغیر ہی جانے پر مجبور یہی صورت حال شام کے اوقات میں بھی ہے، شام چار بجے سے رات 10بجے تک گیس مکمل طور پر بند کردی جاتی ہے اور دیگر اوقات میں گیس کا پریشر انتہائی کم ہوجاتا ہے جس پر سوئی گیس گھریلو صارفین کا طویل بندش اور کم پریشر کے خلاف عوامی، سماجی حلقوں نے حکام بالا سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن