• news

پاک بحریہ نے کمبائنڈ ٹاسک فورس کی کمانڈ کینیڈین نیوی کے حوالے کردیا

اسلام آباد ( سٹاف رپورٹر)پاکستان نیوی نے کمبائنڈ ٹاسک فورس150-کی کمانڈ کینیڈین نیوی کے حوالے کر دی ہے۔ پاک بحریہ کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق تبدیلی کمانڈ کی تقریب ہیڈکوارٹرز نیو سینٹ بحرین میں منعقد ہوئی۔ پاکستان نیوی کے کموڈور ساجد محمود ستارہ امتیاز (ملٹری)نے کمبائنڈ ٹاسک فورس150-کی کمانڈ کینیڈا کے نئے مقرر ہونے والے کمانڈرکمبائنڈ ٹاسک فورس150-کموڈور سنٹارپیاکے حوالے کی۔ تبدیلی کمانڈ کی تقریب میں یو ایس فورسز سنٹرل کمانڈ وائس ایڈمرل جَون ڈبلیو مِلر، کمانڈر یو ایس ففتھ فلیٹ اور کمانڈر کمبائنڈ میری ٹائم فورس نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کموڈور ساجد محمود نے کہا کہ ٹاسک فورس میں شامل نیول فورسز کا تعاون اور مدد قابل ستائش ہے جس کی بدولت مؤثر بہترین طریقے سے فرائض کی انجام دہی ممکن ہوئی۔پاکستان نیوی نے کمبائنڈ ٹاسک فورس کی ساتویں مرتبہ کمانڈ کا دورانیہ کامیابی سے مکمل کیا جواتحادی ملکوں کی جانب سے پاکستان نیوی پر مکمل اعتماد اور وقار کا مظہر ہے۔

ای پیپر-دی نیشن