• news

عمران کاایف پروگرام ہی فائنل ہو سکتا ہے، حکومت مذاکرات کرے: خورشید شاہ

سکھر (این این آئی) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ سندھ کے مختلف شہروں سے نعشیں ملنا حالات کو مزید خراب کرسکتا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ کسی قوم پرست جماعت کا کوئی کارکن کسی غیر قانونی کارروائی میں ملوث ہے تو اسے گرفتار کرکے عدالتوں میں پیش کیا جائے۔ جس طرح سندھ کے مختلف شہروں سے نعشیں مل رہی ہیں یہ طرزعمل حالات کو مزید خراب کرسکتا ہے۔ خورشید شاہ نے کہاکہ حکومت کو عمران خان سے بات کرنی چاہئے تاکہ عوام پر سے دھرنوں کا بوجھ ہٹ سکے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے اے ،بی ،سی ،ڈی اور ای پروگرام کے بعد ایف پروگرام ہی ہوگاجو فائنل ہوسکتا ہے ٗ انہوں نے الیکشن کمشن کے ارکان کے چناؤ پر سوال اٹھاتے ہوئے کہاکہ انتخابی اصلاحات میں ممبران کے انتخاب کا طریقہ کار بدل دیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن