• news

غازی رشید کیس‘استثنیٰ کی درخواست مسترد‘ 24 ویں مرتبہ پیش ہونے کا حکم‘ مشرف نے عدالت کا دائرہ اختیار چیلنج کردیا

اسلام آباد (ایجنسیاں + نوائے وقت رپورٹ) سابق صدر پرویز مشرف نے غازی عبدالرشید قتل کیس میں ایڈیشنل اینڈ سیشن کورٹ کے دائرہ اختیار کو چیلنج کر دیا۔ مشرف کے وکیل نے کہا کہ مقدمہ ایڈیشنل سیشن کورٹ میں نہیں سنا جاسکتا، ٹرائل مجسٹریٹ کی عدالت میں ہونا چاہئے۔ ایڈیشنل سیشن جج واجد علی نے ریمارکس دیئے کہ مجھے کیس کی دوبارہ سماعت کرنے کا نوٹیفکیشن نہیں ملا جس پر مدعی مقدمہ کے وکیل طارق نے کہا کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے حکم نامے کی کاپی آپکو فراہم کی جاسکتی ہے۔ دو روز قبل مقدمہ واپس اسی عدالت میں منتقل ہوا۔ عدالت نے اس مقدمے میں مشرف کی حاضری کی استثنیٰ کی درخواست مسترد کردی اور مشرف کو 13 دسمبر کو پیش ہونے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے مشرف کو 24 ویں مرتبہ پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔ استنثیٰ کی درخواست بیماری اور سکیورٹی کی بنا پر جمع کرائی گئی تھی۔
مشرف درخواست


ای پیپر-دی نیشن