ملک بھر میں پولیو سے متاثرہ مزید 6 بچے سامنے آ گئے
پشاور (نوائے وقت رپورٹ) ملک بھر میں 6 نئے پولیو کیسز سامنے آ گئے۔ رواں سال اب تک 276 کیسز منظرعام پر آچکے ہیں۔ خیبر ایجنسی میں گذشتہ روز ایک 11 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی۔ بنوں کی 17 ماہ اور جمرود کی 11 ماہ کی بچی، وزیرستان کا ایک سالہ اور نوشہرہ کا ڈیڑھ سالہ بچہ پولیو وائرس کا شکار ہو گئے۔ دریں اثنا ایک نجی ٹی وی کے مطابق لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور میں تشنج سے بچائو کا ٹیکہ نایاب ہو گیا۔ ہسپتال میں 3 ماہ سے تشنج سے بچائو کے ٹیکے دستیاب ہی نہیں۔ مریض بازار سے ٹیکے خریدنے پر مجبور ہیں۔ ایم ایس نے کہا ہے کہ تشنج سے بچائو کے ٹیکوں کی ایمرجنسی میں کوئی ضرورت نہیں۔