• news

پھلوں‘ سبزیوں کے نرخوں میں 30 روپے کلو تک اضافہ‘ چینی کی بوری 40 روپے مہنگی

لاہور (کامرس رپورٹر) صوبائی دارالحکومت میں ہفتے کے روز پرچون سطح پر سبزیوں اور پھلوں کی گراں فروشی جاری رہی۔ جو 30 روپے تک مہنگے فروخت کی گئیں۔ آلو نیا 32 کی بجائے 50 پیاز 19 کی بجائے 27 روپے، ٹماٹر 41 روپے کی بجائے52، لہسن دیسی 133 کی بجائے 160 روپے، ادرک تھائی لینڈ158 روپے کی بجائے 190 روپے، پالک18 کی بجائے 25 روپے، کھیرا دیسی 48 کی بجائے 60 روپے، کریلے 70 کی بجائے 85 روپے، لیموں چائنہ 58 کی بجائے 80 روپے، پھلیاں 42 روپے کی بجائے 60 روپے، بند گوبھی 26 کی بجائے 55 روپے، پھول گوبھی 25 کی بجائے 42 روپے،شملہ مرچ 96 کی بجائے 110 روپے، اروی 55 کی بجائے 65 روپے، گھیا کدو 21 کی بجائے 32 روپے، گھیا توری 55 کی بجائے 62 روپے، مٹر 85 کی بجائے 130 روپے، مولی 14 کی بجائے 23 روپے، بھنڈی 59 کی بجائے 65 روپے، سیب کالا کولو اول 120 کی بجائے 135 روپے، سیب میدانی 70 کی بجائے 90 روپے،انار قندھاری اول 176 روپے کی بجائے 200 روپے، کیلا اول درجن 58 روپے کی بجائے 80 روپے، کنو درجن 40 کی بجائے 55 روپے، فروٹر اول درجن 69 کی بجائے 80 روپے، مسمی 97 کی بجائے 120 روپے، امرود دوم 42کی بجائے 60 روپے،انار قندھاری دوم 131 کی بجائے 148 روپے میں فروخت ہوا۔دریں اثناء مقامی تھوک مارکیٹ میں گزشتہ روز 100 کلو چینی کی بوری کی قیمت میں 40 روپے اضافہ ہوا اور اسکا ریٹ 5100 روپے سے بڑھ کر 5140 روپے ہو گیا۔ تاہم پرچون سطح پر ایک کلو چینی کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں ہوا اور اسکی قیمت 60 روپے سے 61 روپے رہی۔

ای پیپر-دی نیشن