نواز ،شہباز کا رویہ نا قابل برداشت ہے: ذوالفقار کھوسہ
لاہور(آئی اےن پی) مسلم لےگ (ن) کے ناراض سےنےٹر سردار ذوالفقار کھوسہ نے کہا ہے کہ نواز، شہباز کا رویہ ناقابل برداشت ہے‘شر ےف برادارن سے سینئر ہوں شریف برادران کا اندازِحکمرانی قطعا عوامی نہیں۔ ہفتہ کو اپنے انٹر وےو مےں کہا کہ شریف برادران کے خلاف کرپشن کے ثبوت موجود ہیں۔ مسلم لیگ کو اصل مقام پر لانا چاہتے ہیں‘ شر ےف براداران سے سینئر ہوں شریف برادران کا اندازِحکمرانی قطعا عوامی نہیں‘ مارشل لامیں سب لوگ بھاگ گئے تھے۔ 2002 اور 2007 والی مسلم لیگ بنانا چاہتا ہوں‘1990 میں لوگ مسلم لیگ کو چھوڑ کر جا رہے تھے ہم سے بلخ شیر مزاری، ممتاز بھٹو، غوث علی شاہ، ارباب غلام رحیم اور لیاقت جتوئی سے رابطہ کر لیا ہے۔