• news

قوم معاشی ترقی میں رکاوٹ ڈالنے والوں کو مسترد کردے: صدر ممنون حسین

کراچی (سٹاف رپورٹر)صدر مملکت ممنون حسین نے کہا کہ ہمیں معاشی عدم مساوات، سماجی اور مذہبی تشدد کا سامنا ہے، چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے ایسے افراد کی ضرورت ہے جو مسائل کا حل ڈھونڈیں اور ان پر عمل کرائیں۔ وہ ہفتہ کو کراچی میں انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کے کانوکیشن سے خطاب کر رہے تھے۔ صدر مملکت نے کہا کہ ہم تیزی سے تبدیل ہوتی دنیا میں رہ رہے ہیں۔ ہمیں ماحولیات، خوراک اور پانی کی کمی سمیت معاشی عدم مساوات، سماجی اور مذہبی تشدد کا سامنا ہے۔ ضروری نوعیت کے چیلنجز ہماری فوری توجہ کے متقاضی ہیں، چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے ایسے افراد کی ضرورت ہے جو مسائل کا حل ڈھونڈیں اور ان پر عمل کرائیں۔ ایسے افراد کی تیاری کیلئے ہمیں تعلیمی اداروں اور معیار تعلیم کو بہتر بنانا ہوگا اور میرٹ پر کام کرنا ہو گا۔ قوم معاشی ترقی کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے والوں کو مسترد کر دے۔ صدرمملکت ممنون حسین سے ہفتہ کو سٹیٹ گیسٹ ہاﺅس میںگورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال اور قومی امور پر بات چیت کی گئی۔
ممنون حسین

ای پیپر-دی نیشن