• news

پارلیمنٹ، پی ٹی وی حملہ کیس: عمران اور طاہر القادری کیخلاف عبوری چالان تیار

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ایس ایس پی، پارلیمنٹ ہائوس، پی ٹی وی حملہ کیس کے چالان تیار کرلئے گئے۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے طاہر القادری اور عمران خان کے خلاف عبوری چالان تیار کر لئے۔ پولیس نے طاہر القادری اور عمران خان کو چالان میں عدم گرفتار درج کیا۔ چالان آئندہ سماعت پر انسداد دہشت گردی عدالت میں جمع کرایا جائیگا۔

ای پیپر-دی نیشن