• news

جوڈیشل کمشن رولز میں ترمیم، پاکستان کونسل کی تجاویز پر فیصلہ عارضی طور پر مؤخر

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) چیف جسٹس کی سربراہی میں جوڈیشل کمشن کا اجلاس ہوا، کمشن نے اپنے رولز 2010 میں ترمیم کے حوالے سے پاکستان بار کی مجوزہ تجاویز پر مکمل طور پر فیصلہ عارضی طور پر مؤخر کر دیا تاہم اس حد تک ترمیم کر دی گئی ہے کہ ہائی کورٹس کے چیف جسٹس صاحبان کی تقرری کے لئے نام جوڈیشل کمشن کو بھجوانے سے قبل بارز کے نمائندوں کو اعتماد میں لیں گے۔ پاکستان بار نے پندرہ مارچ 2013 کو جوڈیشل کمیشن کے رولز میں ترامیم کی تجاویز دی تھیں۔ بار کونسل نے کہا ہے کہ ججز کی تقرری کے لئے چیف جسٹس کی بجائے پاکستان بار کونسل کو پہلے سے آگاہ کیا جانا چاہئے۔

ای پیپر-دی نیشن