• news

اسلام آباد: پارلیمنٹ لاجز کے گودام میں آتشزدگی، آرائشی سامان اور فرنیچر جل کر تباہ

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پارلیمنٹ لاجز کے تہہ خانے میں واقع گودام میں آگ لگ گئی۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ گودام میں پارلیمنٹ لاجز کا آرائشی سامان اور فرنیچر پڑا ہوا تھا جو جل گیا۔ تہہ خانے سے شروع ہونے والی آگ کیفے ٹیریا تک پھیل گئی۔ فائر بریگیڈ کی تین گاڑیوں نے آگ بجھانے میں حصہ لیا۔

ای پیپر-دی نیشن