جائیدادوں کی خریداری میں بد عنوانی ہوئی، ای او بی آئی کی سپریم کورٹ میں رپورٹ
اسلام آباد(آئی این پی) سپریم کورٹ میں ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹس انسٹیٹیوشن ( ای او بی آئی ) نے کرپشن کیس میں اپنی رپورٹ جمع کرا دی ، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جائیدادوں کی خرید میں بدعنوانی ہوئی ، ایف آئی اے کے مطابق پراپرٹیز کی خریداری میں کمیشن لیا گیا۔ا مالکان نے پراپرٹی واپس لے کر ادارے کو رقم واپس نہ کی تو ان کی منقولہ غیر منقولہ جائیداد اور بینک اکاؤنٹس ضبط کر لیے جائیں گے اورنام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالا جائے گا۔