کراچی‘ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ڈی ایس پی زخمی‘ ڈائریکٹر سوٹ بنگلے پر بم پھینک دیا
کراچی (نوائے وقت رپورٹ+ نمائندہ نوائے وقت) کراچی کے علاقے رضویہ سوسائٹی میں فائرنگ سے ڈی ایس پی محسن رضا زخمی ہوگئے۔قبل ازیں ڈیفنس فیز 5 خیابان مجاہد میں نامعلوم افراد سندھ انسٹیٹیوٹ آف یورالوجی کے ڈائریکٹر انور نقوی کے بنگلے میں دستی بم پھینک کر فرار ہو گئے۔