بھارتی فوج کی بوکھلاہٹ، سیاروں کو چینی ڈرون سمجھ کر 6 ماہ نگرانی کرتی رہی
نیو دہلی (اے پی اے) بھارتی افواج اپنی غیر معمولی بوکھلاہٹ کیلئے خصوصی شہرت رکھتی ہیں۔ سرحدی تنازعہ کی وجہ سے بھارتی افواج چینی ’’دراندازیوں‘‘ پر گہری نظر رکھے ہوئے تھیں۔ فوج کے اعلیٰ افسران کو بتایا گیا کہ چین کے ڈرون طیارے رات کی تاریکی میں سرحدی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔ ماہرین فلکیات نے جب ان ڈرون طیاروں کا مشاہدہ کیا تو معلوم ہوا کہ یہ سیارہ مشتری اور سیارہ زحل ہیں۔