کسی جماعت میں شامل نہیں ہو رہا آزاد رہونگا: انعام اللہ نیازی
میانوالی (نامہ نگار) نومنتخب آزاد ممبر پنجاب اسمبلی انعام اللہ خان نیازی نے کہا ہے کہ وہ آزاد امیدوار کے طور پر کامیاب ہوئے ہیں اور آزاد ممبر ہی رہیں گے۔ نوائے وقت سے فون پر گفتگو میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کو تحریک انصاف سے علیحدہ کر دیا جائے تو میں تحریک انصاف میں جانے کیلئے تیار ہوں یا عمران خان اپنے شیطانی کھیل کھیلنا چھوڑ دیں اور جماعت اور ملک پر ترس کھائیں۔