کینیا کیخلاف پاکستان اے کرکٹ ٹیم کے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان
لاہور (نمائندہ سپورٹس ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے کینیا کے خلاف اے ٹیم کے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ فواد عالم قیادت کرینگے۔ کھلاڑیوں میں سمیع اسلم، شرجیل خان، فضل سبحان ، بابر اعظم ،سعد علی، افتخار احمد، رضوان ، انور علی حماد اعظم اور عمران خان شامل ہونگے۔ محمد طلحٰہ ، احسان عادل ، رضا حسن شہباز احمد کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان 5 ون ڈے میچز شیڈول ہیں۔