• news

ڈیف ٹی ٹونٹی کرکٹ : پاکستان نے بھارت کو دوسرے میچ میں بھی ہرا دیا

لاہور (نمائندہ سپورٹس) پاکستان ڈےف کرکٹ ٹےم جو بھارت کے دورے پر ہے، بھارت کو دوسرے ٹی ٹونٹی مےچ مےں ہرا کر سےرےز دو صفر سے اپنے نام کر لی۔ سےرےز کا آخری مےچ کل لدھےانہ مےں کھےلا جائے گا۔ بھارت نے 130رنز بنائے۔ شےو نارائن نے 38،اندرجےت 19اور منجےت کمار نے 17رنز بنائے۔ محمد علی نے 20رنز دے کر 2، قمر نوےد نے 21رنز دے کر 2 اور عدنان غنی نے 32رنز دے کر 2وکٹےں حاصل کےں۔ پاکستان نے مطلوبہ ہدف 3وکٹوں پر پورا کر لےا۔ ندےم احمد 52ناٹ آﺅٹ، ذکا احمد 44اور بلال ےوسف نے14رنز بنائے۔ مےن آف دی مےچ کا اےوارڈ ندےم احمد کو دےا گےا۔پاکستان ڈےف کرکٹ کے صدر عبدالسلام اور سےکرٹری عرفان معراج نے ٹےم کے جےتنے پر مبارکباد دی۔ منےجر ظہےرالدےن بابر نے امےد ظاہر کی کہ سےرےز کا تےسرا مےچ بھی پاکستان جےتے گا اور امےد ظاہر کی کہ گورنمنٹ پاکستان ان کی جےت پر انعامات سے نوازے گی۔ منیجر نے کہا کہ ہم چےئرمےن پی سی بی کے شکرگزار ہےں جنہوں نے ہمےں مالی امداد کی۔

ای پیپر-دی نیشن